قلات شور پارود میں مسلح افراد نے ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار حمزہ پر حملہ کرکے انھیں ہلاک کردیا ، مسلح افراد نے دیتھ اسکواڈ کے کارندہ حمزہ کی اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔
بتایا جا رہا ہے کہ حمزہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور بلوچ آزادی پسندوں کی شہادت میں براہ راست ملوث تھا۔
اس سے قبل بھی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں پر حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے قبول کی ہے تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے حمزہ کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔