اسلام آباد سے ویتنام کے سفیر کی بیوی لاپتہ ہوگئی ،4 گھنٹے بعد بازیاب

  


اسلام آباد :  پاکستان میں موجود ویتنام کے سفیر کی اہلیہ اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئیں۔ویتنام کے سفیر کی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر اہلیہ کے لاپتا ہونے کی اطلاع دیدی۔

ویتنام کے سفیر نے پولیس کو بتایا کہ اہلیہ دن کے گیارہ بجے واک کیلئے نکلی تھی ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچی اور موبائل فون بھی بند جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ویتنام کے سفیر کی جانب سے شکایت ملنے پر ان کی اہلیہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 4 گھنٹوں میں اسلام آباد پولیس نے ویتنام کے سفیر کی اہلیہ ٹریس کیا، سیف سٹی کیمروں اور سیلولر ٹیکنالوجی کی مدد سے 7 ٹیمیں اس پر کام کر رہی تھیں، خاتون کو ان کے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ کردیا گیا ہے۔ 

تاہم سفیر کا اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا ہے  کہ وہ کیسے لاپتہ ہوگئی تھی ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post