جھل مگسی بس اڈے میں فائرنگ، دو افراد قتل ،شال مستونگ واقعات میں 2 افراد ھلاک

 


جھل مگسی  بس اڈے میں  نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

ھلاک ہونے والوں کی شناخت محبوب علی مگسی اور میر محمد مگسی کے نام سے ہوا ہے جو بس اڈھ میں گاڑی کا انتظار کر رہے تھے ۔ نعشیں ہسپتال پہنچادیئے گئے بعد ازاں پوسٹ مارٹم   کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیئے  گئے ۔ 

علاوہ ازیں مستونگ کے علاقے کڈ کوچہ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

دریں اثناء بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور  مریض دم توڑ گیا ، جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے، مزید 4 کیس سامنے آگئے ہیں۔  کانگو وائرس سے متاثرہ 1 خاتون گزشتہ روز  دم توڑ گئی  جس کا  تعلق قلعہ سیف اللہ  سے تھی ۔ جبکہ آج ھلاک ہونے والے عبدالقیوم کا تعلق غوث آباد شال سے ہے۔مزید 4 مریضوں میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوا ہے۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post