شال کے نواحی علاقے میں کوئلہ کان میں گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 9کان کنوں سمیت 11افراد ھلاک ہوگئے ۔
چیف مائنز انسپکٹر شال کے مطابق پیر کو شال سے 40کلومیٹر دور واقعہ نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد ھلاک ہو گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ھلاک افراد میں 9 مزدور، ایک ٹھیکیدار اور ایک مائن منیجر شامل ہے ۔ ھلاک ہونے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواء کے علاقے سوات سے ہے ۔
چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد میتوں کو آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔