شال، کیچ ،تفتان خضدار ،فائرنگ حادثہ 3 افراد ھلاک ،قتل کے شبہ میں 3 ملزم گرفتار

 


کیچ  تمپ  کے محلہ کونشکلات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے

 سلطان ولد  محمد امین  سکنہ تمپ   ملک آباد  نامی شخص کو قتل کردیا ۔ 

تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

علاوہ ازیں شال سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ٹرانسپورٹر عبدالمحمد عدوزئی کی نعش گلستان سے برآمد قتل کرنے کے بعد پرانے کنویں میں انکی نعش پھینکی گئی تھی۔

 لیویز مزید تفتیش کررہی ہے، نعش کو لواحقین کے حوالے کردی گئی، لواحقین کے مطابق عبدالمحمد ایک ماہ قبل شال  کراچی روڈ سے لاپتہ ہوگیا تھا۔

ادھر چاغی  تفتان میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ھلاک ایک زخمی ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تفتان میں گاڑی الٹنے سے قدرت اللہ نامی شخص جان بحق جبکہ اس کے ساتھ سوار دوست شدید زخمی ہوگیا زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا 

 دریں اثناء تربت میں 2 دن قبل ضلع خضدار کے رہائشی نوجوان وزیر احمد ولد غلام مصطفی زہری کے قتل کے شبہ میں پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق دو دن پہلے وزیر احمد ولد غلام مصطفیٰ قوم لوٹانی زہری تربت میں انتقال کرگئے۔ اس کے دوستوں نے ہارٹ اٹیک قرار دیا تاہم جب متوفی وزیر احمد کا میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ وزیر احمد کو ان کے اپنے ہی دوستوں نے نشہ آور چیز دی تھی جس کی وجہ سے وزیر احمد جگر پھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

 تربت پولیس کے مطابق شبہ کی بنیاد پر ادریس، نشیب ولد عنایت اللہ اور طاہر ولد محمد صدیق ساکنان زہری خضدار کو گرفتار کرلیا گیاہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post