آواران پاکستانی فورسز کی فوج کشی جاری فوج خفیہ ادارے پہاڑی ندی نالوان میں گھس کر فوج کشی میں مصروف ہیں ۔ بتایا جارہایے کہ منگل کی الصبح پاکستانی وحشی فوج اس کے کارندے آواران لباچ ندی میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر گھس گئے ہیں اور درندگی میں مصروف ہیں ۔
دوسری جانب کولواہ سے بھی اطلاع ہے کہ وہاں بھی فوج کشی جاری ہے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کی الصبح پاکستانی وحشی فورسز جت اور بلور کے پہاڑوں میں گھس کر فوج کشی کر رہے ہیں جبکہ جت اور بلور آنے والے راستوں پر فورسز نے مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں ۔
غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ فوج نے متعدد افراد جبری لاپتہ کردیئے ہیں مگر تاحال انکے نام سامنے نہیں آئے ہیں ۔