تجابان حملے میں قابض فورسز کے 5 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے ۔ بی ایل ایف



 کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے  تجابان میں قابض پاکستانی فوج کے قافلے پر گھات لگاکر حملہ کیاہے، شدید حملے میں دشمن فوج کے پانچ اہلکار ہلاک سات زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پیر کو دن کے ساڑھے گیارہ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے تجابان ھپتاری کور میں گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے تین ویگو اور ایک پانی لیجانے والے ٹینکر کو قریب سے جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔قافلے میں شامل دو ویگو گاڑی شدید حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے ان میں سوار دشمن کے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔قافلے میں شامل باقی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔سرزمین کی آزادی تک قابض پاکستانی ریاستی فورسز پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post