قلات تعمیراتی کمپنی پر حملہ مشینری نذر آتش

 


قلات کے علاقے ہربوئی میں گزشتہ روز  امیری کے مقام پر سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی کے کیمپ  کو نشانہ بنایاگیا ، حملے میں مسلح افراد نے کمپنی کی تمام گاڑی و مشینریز کو نذر آتش کردیا۔

باخبر ذرائع کے مطابق  حملے  کے بعد پاکستانی فوج دیگر فورسز کے ہمراہ بڑی تعداد میں قلات سے مذکورہ علاقوں میں فوج کشی کی غرض سے داخل ہوگئے ہیں ۔ 

مشینری کو جلائے جانے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔ 

مگر اس سے قبل ایسے  حملوں کی ذمہ داریاں  بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں  قبول کرتی آئی ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post