کیچ پاکستانی فورسز قافلہ، چوکی ، جاسوسی کیمرے ، ٹاور ، کو نشانہ بنایا گیا

 


کیچ کولواہ مراسلات میں پاکستانی قابض فورسز کے قافلے پر مسلح افراد نے  راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا دیا ہے ۔ 

ادھر آواران کے تحصیل مشکے اوگار میں واقع پاکستانی فورسز کی چوکی کو  دو دفعہ مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ 

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ کیمپ پر پہلا حملہ منگل کی شام چھ بجے اور دوسرا حملہ رات گئے تقریبا ڈھائی بجے کیا گیا ۔

دریں اثناء کیچ  زامران کے علاقے آرچن کوْر  اور دشتک میں   گزشتہ رات دو الگ الگ حملوں میں  پاکستانی فوج کی جانب سے نصب کردہ جاسوسی کیمروں اور ٹاور  کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر  تباہ کردیا ہے ۔ 

آخری اطلاع تک مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔ 




Post a Comment

Previous Post Next Post