بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر دو حملوں میں دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی کیے ہیں۔
انہوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہےکہ کل شام ساڑھے چھ بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے اوگار مشکے میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاہے۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ دشمن فوج کے اہلکاروں کو سبھلنے کا موقع نہیں ملا اور یہ حملہ بیس منٹ تک شدت کے ساتھ جاری رہا اور حملے میں شکست خوردہ دشمن کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا یےکہ قابض دشمن کے اسی چوکی پر دوبارہ ساڑھے ایک بجے سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن فوج کو مزید بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی مکمل آزادی تک قابض دشمن پر سرمچاروں کے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔