کیچ بلیدہ زامران سے جبری لاپتہ افراد کے الخانہ کے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جس میں کسی بلوچ فرزند کو شہید یا لاپتہ نہ کیا گیا ہو۔ اس سامراجی ظلم و جبر، بلوچ فرزندوں کی ماورائے عدالت گرفتاری اور جبری گمشدگیوں کے خلاف بلیدہ زعمران سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے 2 جون 2024، بوقت 3:30pm کو بلیدہ میناز سے تربت تک لانگ مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہاہے کہ ہم تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی ظلم و بربریت، ماورائے عدالت اغواء نما گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مزاحمت کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔