ریاستی مخبر کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

 



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ریاستی مخبر  مراد ولد اصغر کو بدھ کے روز ھلاک  کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ سرمچاروں نے بدھ کے روز گیارہ بجے کے قریب تمپ کے رہائشی مخبر ، ریاستی ایجنٹ، ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کردیا تھا ۔

بیان میں کہاہے کہ مزکورہ شخص سرنڈر کردہ ایک ریاستی ایجنٹ تھا جس نے پاکستانی فورسز کے لیے نہ صرف سہولت کاری کا کام کرتاتھا  بلکہ فورسز کے ساتھ آپریشنز و جارحیت، گھروں میں چھاپوں سمیت کئی بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگی میں ملوث  تھا ۔

اس کے علاوہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں اور ڈکیتیوں سمیت ڈرگ کے کاروبار سے بھی منسلک تھا۔ایسے عناصر جو بلوچ قومی جہد کو نقصان دے رہے ہیں وہ سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایسے ریاستی ایجنٹوں و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں سے دور رہیں۔ سرمچار کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر انکو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post