تربت جبری گمشدگیوں میں تیزی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں طالب علم جبری لاپتہ

 بلوچستان کے علاقے تربت سے پاکستانی فوج نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنس سے فارغ التحصیل حیات بلوچ ولد جمعہ بلوچ کے نامی نوجوان طالب علم کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔ 



علاقائی ذرائع کے مطابق نوجوان طالب علم کو رات ایک بجے انکے گھر، ریسٹ ہاؤس بازار آپسر تربت سے  اغواء کرنے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ 

آپ کو علم ہے دو روز کے دوران گوادر اور آواران سے متعدد افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے ہیں، لاپتہ ہونے والے افراد میں سے سات کی شناخت جاوید ولد محمد قاسم قمبر ولد مراد، سمیر ولد حمزہ، بلال ولد رضا محمد، درمحمد ولد کریم بخش، امیر ولد اسلم اور امان ولد جمعدار کے ناموں سے ہوا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post