تفتان پاکستانی فوج کی درندگی ڈرائیوروں کو باندھ کر گرم ریت پر پھینک دیا

 


تفتان پاکستانی قابض فورسز کی درندگی جاری  گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی ڈال کر ڈرائیوروں کو ننگے پاوں تپتی ریت پر کھڑا کرکے سزائیں دیں ۔تفصیلات کےمطابق بلوچ افغان بارڈر پر تفتان کے  دو نوجوان رہائشیوں کو پاکستان آرمی کے اہلکار پکڑ کر ان کے گاڑیوں کے انجنوں میں ریتی ڈال کر ناکارہ کردیا اور انہیں ننگے پاؤں 3 گھنٹے تک گرم ریت پر  ہاتھ باندھ کر  کھڑا کردیا ۔ جس کی وجہ سے  دونوں کی پاؤں بری طرح سے جھلس گئے ۔

علاقہ مکینوں  سمیت ٹرانسپورٹرز نے واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ واقع نہ پہلی اور آخری ہے ، اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔ جس میں ڈرائیوروں کے گاڑیوں کے انجن ناکارہ کردیئے گئے ہیں ،بلکہ ڈرائیوروں سے پانی کی بوتلیں بھی چھین کر انھیں لوط کے حوالے کیا گیا ہے جس میں کئی ڈرائیور پیاس اور لو لگنے سے ھلاک ہوچکے ہیں ۔ 

انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی فورسز کی درندگی کا نوٹس لیں اور انھیں عدالتی کٹہرے میں لائیں ۔ 




Post a Comment

Previous Post Next Post