ضلع کیچ سے دو افراد جبری لاپتہ جبکہ ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل زامران کے علاقے نوانو کے رہائشی شہزاد عبید اور داؤد عبدالوھاب گزشتہ روز صبح کے وقت قریبی باغات کو پانی دینے گئے تھے جو لاپتہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شبہ ہے کہ دونوں نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اہلکاروں نے گرفتار کیا ہوگا، اس بناء پر انہوں نے اعلیٰ حکام سے انکی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب اطکاع ہے کہ تربت علاقہ جوسک سے 18 اپریل 2024 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ نواز ولد سرور گذشتہ شب بازیاب ہواہے ۔
اہل خانہ نے نواز کے باحفاظت بازیابی کی تصدیق کی ہے۔