مستونگ: سنگ مرمر لیجانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

 


مستونگ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں سنگ مرمر لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایاہے۔

انھوں نے کہاہے کہ 25 مئی کی رات 10:40 کو سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں سنگ مرمر لے جانے والے دو ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر بسٹ کیئے ہیں۔

ہم کسی کو بھی بلوچستان سے وسائل لیجانے کی اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوج اور دشمن ریاست کے استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ دار قبول کرتی ہے اور ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے زمہ دار خود ہونگے، اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post