گوادر پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں 2 نوجوان جبری لاپتہ ،مشکے کا رہائشی بازیاب



گوادر  آج صبح 9 بجے کے قریب پاکستانی قابض خفیہ اداروں کے ویگو سوار کارندوں نے طارق ولد مراد جان اور حکیم ولد مجید نامی دو نوجوانوں کو انکے گھر واقع  ھُر کلاچ گوادر سےاسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد وہ  لاپتہ ہے۔

 ادھربلوچستان ضلع آواران تحصیل مشکے کے علاقہ گورکھائی سے رواں مہینے 8  تاریخ کو  قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے بنائے گئے ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے   بشیر ولد مولابخش سکنہ لاکھی نامی شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے ۔ 


علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں اس سے قبل بھی پاکستان فورسز اور مذکورہ ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے انھیں اغوا اور جبری گمشدگی کا نشانہ بناکر  تشدد بعد چھوڑ دیا ہے  ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post