آواران اور خاران حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے آواران اور خاران میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

انھوں تفصیلات  جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ  گزشتہ  شام تقریبا پانچ بجے آواران کے علاقے کولواہ، کنیچی میں قائم دشمن پاکستانی فوج کی چوکی پر سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے نشانہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا، بعد میں چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں مزید ایک فوجی اہلکار زخمی جبکہ فوجی چوکی کو بھی نقصان پہنچا۔

انھوں نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے کل رات ساتھ بجے خاران کے علاقے پتکن میں ریکمی پل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں دشمن کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے، بلوچ سرزمین کی آزادی تک دشمن فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post