ہوشاپ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے ہوشاپ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ ہوشاپ، دمب کے مقام پر قائم دشمن فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تیس منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن فوج کے کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دشمن کو مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچ وطن کے حصول تک دشمن سے جنگ جاری رہیں گے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post