زامران اسنائپر و مشکے بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے  ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ 

سرمچاروں نے زامران و مشکے میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی کر دیئے ہیں ۔ 

انھوں نے کہاہے کہ گزشتہ شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب بی ایل ایف کے اسنائپر شوٹرز نے زامران کے علاقے کوتان میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی میں دشمن کے ایک اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنا کر ہلاک کیاہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ایک اور حملے میں کل رات نو بجے سرمچاروں نے مشکے کے علاقے رونجان میں گڈانی کے مقام پر دشمن فوج کے قافلے پر ای آئی ڈی بم حملہ کیا ہے۔ قافلے کے ایک ویگو گاڑی بم حملے کی زد میں آنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوئے ہیں۔

دشمن کا قافلہ گجر سے رونجان کی جانب آرہا تھا کہ سرمچاروں نے نشانہ بنایا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ سر زمین کی آزادی تک سرمچاروں کے حملے جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post