چاغی میں مال بردار قافلے پر حملہ، لسبیلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا، سب انسپکٹر اغوا

 


کوئٹہ ( نامہ نگار)
بلوچستان کے اضلاع چاغی اور لسبیلہ میں پیش آنے والے دو الگ الگ واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار گاڑیوں کے قافلے اور پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق چاغی میں تفتان سرحد سے آنے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر یک مچ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت مال بردار گاڑیوں کو سیکیورٹی حصار میں منزل کی جانب منتقل کیا جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب لسبیلہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر دھاوا بول کر وہاں تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور نمی چیک پوسٹ سے سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکلیں اپنے ساتھ لے گئے جب کہ چیک پوسٹ کے انچارج کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ دیگر پولیس اہلکاروں کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔

دونوں واقعات کے حوالے سے حکام کی جانب سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post