خضدار میں بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

 


شال بلوچ یکجتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر اور رمضان المبارک کے مہینے میں خضدار میں بم دھماکہ بلوچ نسل کشی کے واقعات کا تسلسل ہے۔

بلوچ خاتون رہنماء  نے کہاہے کہ ریاست نے جرائم پیشہ گروہوں اور افراد کو بلوچ سرزمین پر خون کی ہولی کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن بلوچ اس استثنیٰ اور اجارہ داری کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

آپ کو علم ہے گذشتہ روز خضدار میں بم دھماکہ

شہر کے گنجان آباد کاروباری علاقے عمر فاروق چوک پر ا وقت ہوا تھا ، جب بڑی تعداد میں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ جس میں غریب گھرانہ سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ نوجوان جواد ولد یوسف مینگل امان اللہ نامی نوجوان  سمیت 3 افراد  ہلاک 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے  جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post