ڈیرہ بگٹی ،تربت پاکستانی فورسز خفیہ اداروں ہاتھوں دو نوجوان جبری لاپتہ ، ڈاکٹر مشتاق بازیاب ہوگئے

 


بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پانی قلت، پانی مانگنے کی پاداش میں نوجوان لاپتہ ۔ تفصیلات کےمطابق  پیرہ کوہ میں مقامی لوگوں کو پانی کے شدید قلت کا سامنا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پانی کی قلت سے پریشان لڑکے نے گھر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے OGDCL کمپنی کی پانی ٹینکر روک کر کچھ ڈرم پانی مانگا ، جس کی بنا پر سادا کپڑوں میں ملبوس افراد اسے اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ 

دوسری کیچ  تمپ دازن میں رات گئے پاکستانی فورسز نے  گھر پر چھاپہ مارکر ظہور ولد خالد نامی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔ 



بتایا جارہاہے کہ کہ چھاپہ دوران فورسز نے توڑپھوڑ کرنے کے علاوہ خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔ 

دریں اثنا تربت ہوشاب سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ڈاکٹر مشتاق ولد صوالی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ۔  انہیں بدھ کی رات ہوشاپ میں پاکستانی فورسز نے گھر سے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا۔

آپ کو علم ہے ان کی بازیابی کے لیے لواحقین اور اہل علاقہ نے بدھ کے روز   ہوشاپ میں سی پیک شاہراہ پر دھرنا دے کر روڈ بند کردیا تھا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post