ڈیرہ بگٹی پاکستانی فوج کی فوج کشی ، گھر گھر تلاشی اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری

 


ڈیرہ بگٹی میں فوج کشی جاری ،تفصیلات کے مطابق مشرقی بلوچستان  ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز کی  فوج کشی جاری ہے ، اس وقت  حبیب راہی، کوڑدان، سیاہ آف، ترکی لانڈی سمیت قریبی علاقوں میں گھر گھر تلاشی کے نام فوج کی لوٹ مار جاری ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے اہلکار گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقامی لوگوں کے حالیہ تیار ہونے والے چنے گندم کے اناج کو لوٹا جارہا ہے۔

بلوچ ریپلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے جاری بیان میں کہاہے کہ  پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی میں فوج کشی شروع کردی ہے ،اس وقت  کوردان، حبیب راہی، لنڈی، ترکی اور سیا آپ سمیت دیگر  علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فورسز  مقامی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار کر  لوگوں کے اشیاء خوردونوش سمیت غلہ بھی لوٹ رہے ہیں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post