کوئٹہ پاکستانی فورسز کے چھاپوں کیخلاف احتجاج، دکانیں بند کردیں

 


بلوچستان کے دارالحکومت شال میں تاجر برادری  فورسز چھاپوں کے خلاف سراپا  احتجاج ،مظاہ ، دکانیں بند کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق شال میں تاجر برادری پاکستانی فورسز کے آئے روز کے چھاپوں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔  

مظاہرین نے کہاکہ پاکستانی فورسز ایف سی اور کسٹم کے چھاپوں کے خلاف احتجاج شروع کیا گیا ہے اور دکانیں مجبور ہوکر  بند کردی ہیں ، تاجروں نے مطالبہ کیا کہ جلد سیکورٹی فورسز دکانوں پر چھاپوں کی کارروائیاں بند کریں اور امن و امان کے ساتھ کاروبار کرنے دیں۔

انہوں بے کہاکہ ہم قانونی طریقے سے تجارت کررہے ہیں جبکہ فورسز کی غیر قانونی چھاپے ہمارے معاشی قتل کا مترادف ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ فورسز ہمارے سامان ضبط کرتے ہیں جو کسی صورت ہمیں قبول نہیں ہے ۔


 

Post a Comment

Previous Post Next Post