کراچی جبری گمشدگیوں کے خلاف عید کے دن احتجاج کریں گے - وی بی ایم پی

 


بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز  کے ترجمان نے  میڈیا کو جاری کردہ  ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ " حسب معمول عید الفطر کے دن بلوچستان میں ہزاروں افراد کی جبری گمشدگیوں کے خلاف اور انکی بازیابی کیلئے کراچی میں احتجاج کیا جائے گا -

انھوں نے اعلامیہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے گزارش کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں وی بی ایم پی کے جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ اور دیگر زمہ داراں سے رابطے میں رہیں اور احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں -

تنظیم نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں اس وقت ہزاروں کی تعداد بلوچ ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کے شکار ہیں، اس حالت میں انکے لواحقین کیسے گھر میں بیٹھ کر عید منا سکتے ہیں، حسب معمول ہماری عیدیں اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے روڈوں پہ یا پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے نکل جاتے ہیں -


Post a Comment

Previous Post Next Post