کولواہ میں دشمن فوج پر حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

 


کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے  ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ میں دشمن پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ہفتہ کی صبح دس بجے سرمچاروں نے کولواہ بلور میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر پہلے سنائپر سے نشانہ بناکر کیمپ میں موجود ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد کیمپ پر جدید و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس سے قابض فوج کو مزید جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ سرزمین کی آزادی تک دشمن پاکستانی فوج پر حملے جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post