بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی قابض فورسز کی گاڑی کو بم حملہ کا نشانہ بنایا گیا بتایا جارہاہے کہ گاڑی کو مارگٹ کے علاقے انڈس میں نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑی تباہ ہوگئی ، حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا یے۔
علاوہ ازیں تربت کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ھلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ سرنکن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو غیر مقامی افراد قتل کردیےجن کی شناخت محمد شاہد ولد محمد صدیق اور محمد نعیم ولد محمد حنیف کے ناموں سے ہواہے۔