گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بم حملہ اور فائرنگ۔ اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے بلوچ وارڈ میں کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں پر بم حملہ اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں ، حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
پسنی وارڈ نمبر چار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے امتیاز ولد اسلم سونار نامی شخص زخمی ہو گیا جسے عمانی گرانٹ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص کی حالت خطرے سے
باہر ہے۔
شال کے علاقے پشتون باغ میں کوہ مردارکے مقام پر پہاڑ پر چڑھتے ہوئے پاﺅں پھسلنے سے16سالہ ظہور احمد شدید زخمی ہوگیا ۔
جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج وہ چل بسا۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔