بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے قلات اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی آلات کو نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہاہےکہ سرمچاروں نے گذشتہ شب قلات کے علاقے جوہان میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں کم از کم دو دشمن اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
مذید کہاہےکہ سرمچاروں نے گذشتہ شب ایک اور کارروائی میں زامران کے علاقے جالگی میں قابض پاکستانی فوج کے مواصلاتی آلات اور ان سے منسلک بیٹری و سولر سسٹم کو تباہ کردیا۔
انہوں نے کہاہےکہ اس دوران حواس باختہ دشمن فوج نے مختلف اطراف سے مارٹر گولے فائر کیئے تاہم سرمچار منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔
آخر میں کہاہےکہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔