صحبت پور کا رہائشی سکھر کے علاقہ کچے سے اغوا۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور شہر میں ریڑی چلا کر گز بسر کرنے والے علی محمد عرف علو سومرو سندھ کے شہر سکھر کے کچے میں عورت کے آواز میں بات کرنے اور اس سے ملنے کے لئے اغوا ہو گئے ۔ اطلاعات ہیں کہ اس کے چھوٹے بھائی کو فون کرکے 50 لاکھ تاوان طلب کیا جارہا ہے جبکہ اس کا بھائی بھی ریڑی چلاتا ہے دونوں بھائی اپنا گھر نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بہن کے گھر میں رہائش پذیر ہیں ۔
بھائی کا کہنا ہے کہ وہ اتنی بڑی رقم بھائی کو چھڑوانے کیلے کہاں سے لائیں گے۔