کینسر میں مبتلا آزادی پسند بلوچ نوجوان کارکن جرمنی میں انتقال کر گئے




برلن  گزشتہ ایک عرصے سے کینسر میں مبتلا فری بلوچستان موومنٹ  جرمنی برانچ کے انفارمیشن آفیسر عامر محسن بلوچ گذشتہ روز  2 اپریل 2024 کو جرمنی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

ایف بی ایم کے ترجمان کے مطابق عامر محسن نے 7 اگست 1987 کو تربت میں میں جنم لیا تھا ، عامر فری بلوچستان موومنٹ کے سینئر کارکنوں میں سے ایک تھے ۔

انہوں نے 2016 میں جرمنی  جا کر سیاسی پناہ گزین کے طور پر زندگی گزار رہے تھے ،  اور ایف بی ایم کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کی آزادی کے لیئے جدوجہد کرتے رہے ۔ لیکن کینسر جیسے موذی امراض میں مبتلا عامر محسن بلوچ  اس دنیا کو آج الوداع کہہ گئے ۔
ان کی انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی آزادی کی جدوجہد اور محنت کو بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post