فورسزہاتھوں 3افراد لاپتہ،لواحقین کا دھرنا

 


بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے ضعیف العمر شخص سمیت 3 افراد کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت پراک ولد کمال، مجاہد ولد تاج محمد  اوردودا ولد لعل بخش کے ناموں سے ہوا ہے۔

ان میں سے ایک ضعیف العمر شخص ہیں جنہیں گذشتہ رات دشت کے درچکو سے فورسز نے چھاپہ مارکر مجاہد کے ساتھ حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہیں۔

اسی طرح تربت سے فورسز نے دودانامی ایک نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ گذشتہ شام کو تربت کے علاقے میری سے دو گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل فورسز نے 15 دسمبر 2023 کو دودا کے بھائی بجار کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا اس وقت دودا گھر میں موجود نہیں تھا تو فورسز نے کہا کہ دودا کو پیشی کے لئے لائیں تب دونوں کو چھوڑ دیں گے۔ بعدازاں دودا کو پیش کیا گیا تفتیش کے دونوں بھائیوں کو چھوڑ دیا گیا تھا ۔

اہلخانہ کے مطابق دودا کی دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post