قلات ، منگچر،سبی نوشکی میں پاکستان فوج کی فوج کشی جاری بمباری خواتین بچوں کی ھلاکت کی اطلاعات

 


بلوچستان کے بعض علاقوں قلات ،منگچر ،سبی اور  نوشکی  میں پاکستان فوج کی  بڑی تعداد  پیش قدمی کررہی ہے  جبکہ قلات منگچر میں فورسز نے بمباری کی ہے جس میں خواتین بچوں کی ھلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں آج صبح سے پاکستان فوج پیش قدمی کررہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور پیدل اہلکاروں کو پہاڑی سلسلوں میں پیش قدمی کرکے داخل ہو گئی ہیں ۔ 

علاوہ ازیں  قلات کے علاقے منگچر میں بھی فورسز کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے ،جہاں پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے بمباری کی ہے خواتین اور بچوں کی ھلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ  مسلح اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی بھی اطلاعات ہیں ، تاہم حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔

دریں اثناء گذشتہ روز سبی سے ہرنائی کی جانب فوج کی بڑی تعداد  علاقہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔ 

 اطلاعات ہیں کہ سبی کینٹ سے پاکستان فوج بڑی تعداد میں ریل گاڑی کے ذریعے ہرنائی کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔ جبکہ فوج کے ساتھ موٹر سائیکل و دیگر جنگی ساز و سامان بھی ہیں۔ 

حکام نے اس حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے تاہم علاقائی ذرائع نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا خدشے کا اظہار کیا ہے

علاوہ ازیں کیچ کے علاقوں میں فوجی آپریشن کی خبرے سامنے آئے تھیں تاہم حکام کی جانب سے فوجی آپریشنوں کے حوالے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post