کیچ بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب کیچ کے علاقے تمپ میں قابض پاکستانی فوج کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔
سرمچاروں نے کسانو کے مقام پر قائم دشمن فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، دھماکوں کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔