بولان فوجی آپریشن، انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں – ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

 


کوئٹہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماء و سیاسی و انسانی حقوق کے کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پاکستانی فوج کی جانب سے بلوچستان کے علاقے بولان و گردنواح میں جاری آپریشن پر خدشے کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ  بولان اور گردونواح میں گذشتہ نو دنوں سے جاری فوجی آپریشن کے باعث مقامی آبادی شدید کو مشکلات کا سامنا ہے یہاں کے باسی بالخصوص خواتین اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ماہ رنگ بلوچ کے مطابق مقامی میڈیا رپورٹس میں جاری فوجی کارروائیوں کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی شدید قلت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں بلخصوص خواتین اور بچوں کے حقوق پر توجہ دینے والی تنظیموں سے بولان میں مقامی آبادی کو درپیش چیلنجوں سے فوری نمٹنے اور نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post