گوادر شہر اور گردونواح میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہواہے ۔ماہ رنگ بلوچ

 


گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ آج صبح گوادر پہنچ گئیں اور بارش کے باعث پیدا ہونے والے تباہی کا جائزہ لیا لوگوں کی حال پرسی کی، اس موقع پر انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ریاستی مشینری لوگوں کو ریسکیو کرنے اور  انہیں اس مصیبت سے نکالنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

 موسمیاتی تبدیلی کا ادراک ہونے کے باوجود پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیے گئے، گوادر کے لوگوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے، گوادر کے لوگوں کا معمولاتِ زندگی پہلے سے شدید متاثر ہیں لوگوں سے روزگار کے مواقع چھینے گئے ہیں، لوگ نان شبینہ کے محتاج ہیں۔

انھوں نے کہاکہ گوادر شہر اور گردونواح میں گزشتہ روز طوفانی بارشوں کے بعد معمولاتِ زندگی متاثر ہواہے، لوگوں کے گھروں اور گلیوں کے اندر پانی جمع ہے۔  حکومت نے دکھاوے کیلے  ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے لیکن لوگوں کی داد رسی اور ریلیف آپریشن قابل قدر نہیں ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں سرگرم ہیں -

Post a Comment

Previous Post Next Post