خضدار کے علاقے کوڈاسک میں مقامی ایف کیمپ سے ایک سپاہی بروز جمعرات 29 فروری کو کیمپ سے بھاگ گیا تھا ،جسے بھگانے کا الزام ایف سی نے کوڑاسک کے مقامی لوگوں پر لگا کر بہانے سے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف سی کے اہلکار گھروں کو چیکنگ کے نام پر بلوچ خواتین بچوں اور چادر چار دیواری کی پامالی کر رہے ہیں۔قابض فوج کوڑاسک کے مختلف راہ چلتے مرد خواتین کو حراسمنٹ کا شکار بنا رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگ خوف کا شکار ہیں ۔
علاقائی لوگوں کے مطابق قابض فوج بلوچستان میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے لوگوں میں دہشت پھیلا رہی ہے ۔