بارکھان میں الیکشن کیلئے مختص سرکاری عمارت دھماکے میں تباہ،آواران فورسز چوکی پر حملہ

 


بارکھان کے علاقے ناھڈ کوٹ میں نامعلوم افراد نے ایک سرکاری عمارت کو بم حملے میں تباہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت کو آنے والی پاکستانی انتخابات کیلئے بطور پولنگ سٹیشن استعمال کرنے کی تیاری ہورہی تھی۔

علاوہ ازیں  آواران کے علاقے سیاہ گزی میں رات گئے مسلح افراد نے  پاکستانی آرمی کی چوکی پر حملہ کر کے فورسز کو  جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

آپ جانتے ہیں مقبوضہ بلوچستان بھر میں ریاستی انتخابات سے جڑے امیدواروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے شدت اور تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

تاہم ان حملوں کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post