نوشکی میں پولیس فورس کے جنگی ساز و سامان پر قبضے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں - بی ایل اے

 


بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے  سرمچاروں نے گذشتہ شب نوشکی میں پولیس کے چوکی پر حملہ کرکے ان کا جنگی ساز و سامان قبضے میں لے لیا۔

انہوں نے کہا ہےکہ سرمچاروں نے نوشکی، کیشنگی میں آر سی ڈی شاہراہ کے مقام پر قائم  پولیس چوکی پر حملہ کرکے قبضے میں لے لیا، سرمچاروں نے پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیکر ان کے ہتھیاروں سمیت دیگر جنگی ساز و سامان و گاڑی کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ سرمچاروں نے پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کی بناء پر چھوڑ دیا۔ 

ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post