دکی سے اغواء ہونے والے دو کانکنوں کی نعشیں برآمد ملی ہے،دو تاحال لاپتہ ، دو کانیں جلادی گئیں

 


بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے دو کانکنوں کی نعشیں برآمد جبکہ دو  تاحال  لاپتہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دکی   قدرتی ایریا سے دو دن قبل چار کان کنوں کو مسلح افراد نےاغواء کرلیا تھا جن میں سے  دو کان کنوں کی نعشیں  آج ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق نعشوں کی شناخت بہاء الدین اور شفیق الرحمان کے نام سے ہوا ہے جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔

دریں اثناء ضلع دکی میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے  سردار میر عثمان ترین ایریے میں واقع دو کوئلہ کانوں کو آگ لگادی ۔ آگ لگانے کی وجہ سے دو کوئلہ کانوں پر موجود انجن اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔

نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کانوں کو بند کرنے کے متعلق پرچیاں بھی تقسم کیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post