پنجگور بالگتر سھاکی واٹر سپلائی کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق عین اسی وقت مسلح افراد نے یہاں قائم پولنگ اسٹیشن کو بھی نشانہ بنایا ۔
ضلع آواران کے علاقہ پیراندر کچ اور ڈل بیدی کے درمیان گزشتہ روز پیدل جانے والے فورسز اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے فورسز کو ھلاک اور زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔
اس طرح کیچ کے علاقہ میران زین کور تجابان میں واقع سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فورسز چوکی کو نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کی شام راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ۔
علاوہ ازیں گوادر جیونی میں بم دھماکا، ایک شخص ھلاک۔ دھماکے کے نتیجے میں تونسہ شریف سوکڈ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی غلام عباس ولد احمد بخش نامی شخص ھلاک ہوگیا ہے ، دھماکہ گرلز ہائی اسکول جیونی کے باہر ہوا ہے۔
دریں اثناء خضدار گریشہ میں مسلح افراد نے الیکشن کے رات گئے دو پولنگ اسٹیشنوں ،گنی گریشہ اور جاورجی گریشہ پر دستی بم حملہ کردیا۔
آخری اطلاع تک فورسز اور پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے راکٹ اور بم حملوں کی ذمہداریاں تاحال کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔