پنجگور ، بولان ،پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑا خاتون سیمت2 افراد ھلاک متعدد زخمی

 


پنجگور،بولان میں انتخابی عمل کے دوران دو امیدواروں کے حمایتوں کے درمیان جھڑپیں۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بولان غازی شہر میں یار محمد رند اور عاصم کرد گیلو کے حمایتیوں اور گارڈز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک شخص ھلاک  اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شہر میں حالات گشیدہ ہوگئے، جھڑپوں اور فائرنگ کا سلسلہ رات دیر تک جاری رہا۔ واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں رند اتحاد کے سربراہ اور آزاد امیدوار سردار یار محمد رند کا مقابلہ گیلو پینل کے سربراہ اور مسلم لیگ ن کے عاصم گردگیلو سے ہے، دونوں ایک دوسرے کے حمایتیوں پر دھاندلی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقہ گوارگو  کاٹاگِری میں گذشتہ روز  پولنگ اسٹیشن  پر نیشنل پارٹی اور  بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے دو  گروپوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس میں منظور نامی نیشنل پارٹی کا کارکن زخمی ہوگیا ،جنھیں ہسپتالپہنچادیا گیا ،بعد ازاں آج الصبح منظور گروہ کے افراد نے ڈاکٹر فقیر جان کے گھر پر حملہ کرکے فائرنگ کی جس میں  ڈاکٹر کی بیوی زخمی اور  بھتیجی 17 سالہ شائستہ  ھلاک ہوگئیں ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے قاتل  مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندہ زاہد کے بھائی خدائے رحیم تھے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post