بولان فوج کشی چوتھے روز جاری، فورسز نے مزید خواتین چوں کو حراست میں لیے لیا ، بھیڑ بکریاں ہانک کر لے گئے



پاکستان فوج کی جانب سے بولان کے مختلف علاقوں میں فوج کشی  آج چوتھے روز بھی جاری  رہا ۔ بولان سے متصل سبی، ہرنائی، مچھ میں پاکستانی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ گن شب و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔

 اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بولان سے متصل سبی کے علاقے شابان میں علیان نامی شخص کے گھر کو محاصرے میں  لیکر خواتین و بچوں کو یرغمال  رکھا ہے۔

 فوج نے علیان کے پچیس کے قریب بھیڑ بکریاں ہانک  کر لے گئے ہیں ۔

علاقہ فوجی محاصرے میں ہونے اور مواصلاتی نظام کی عدم موجودگی کے باعث مکمل معلومات تک رسائی میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post