شال کے سول ہسپتال میں 14 افراد کی نعشیں رکھی گئی ہیں تاہم حکام لاشیں ان کے لواحقین کے حوالے نہیں کررہے ہیں۔تفصیلات کےمطابق
پروم سے تعلق رکھنے والے فدائی سلال اکبر کی ہمشیرہ اہلخانہ کے ہمراہ اپنے بھائی کے جسد خاکی کے وصولی کیلئے شال سول ہسپتال کے سرد خانے کے سامنے صبح نو بجے سے بیٹھی ہیں، مگر انتظامیہ نعش ان کے حوالے نہیں کررہی ہے۔
دوسری جانب لواحقین کو ہراساں کرنے کے لیے فورسز کی بڑی نفری تعینات کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما ماما غفار اور دیگر لواحقین کے ساتھ ہیں۔