دکی نامعلوم مسلح افراد نے عبداللہ ندی کے قریب اکبر ترین کے ایریے سے دو مزدور اغواءکرلیے۔ اغواءہونے والے دونوں مزدور کوئلہ کان میں کانکنی کررہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزدوروں کو کوئلہ کان میں کانکنی کے دوران اسلحہ کے زور پر اغواءکرلیا گیا۔ اغواءہونے والے مزدوروں میں مسعود ولد بہاول، حیدر ولد کاکڑ اقوام سلیمان خیل ساکنان پکتیا افغانستان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق پچاس سے ساٹھ مسلح افراد نے مختلف کوئلہ کانوں میں پرچیاں تقسیم کرکے کام بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
علاوہ ازیں دکی کے علاقے ملا عبداللہ ندی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مزدا ڈرائیور ھلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ جاں بحق ڈرائیور کی شناخت اسلم خان ولد نواب قوم نیازی ساکن جھالار کے نام سے ہواہے ۔ نعش ضروری کارروائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مستونگ کراچی شاہراہ پر بدرنگ کے قریب تیز رفتار کار کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک شخص ھلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو شہید نواب ہسپتال منتقل کردیا گیا۔