نوشکی ،بارکھان،تمپ 3 افراد قتل، جیونی پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی ،تربت میں زائرین کو حادثہ 23 افراد زخمی


بارکھان کے علاقے یونین عیشانی میں زمین کے درینہ تنازع پر نوجوان قتل ایک ہی خاندان میں لڑائی بندوق کے گولی لگنے سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو بی ایچ یو ہسپتال رکھنی منتقل کر دیا تاہم وہ


زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا ۔

ھلاک نوجوان کی  شناخت نور محمد ولد بازحمد کے نام سے ہواہے . لیویز فورس جائے وقوع  پر پہنچ کر واقع کی چھان بین  کر رہی ہے ۔ جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہوئے گئے. جبکہ قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔

اس طرح ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت میران ولد عثمان کے نام سے ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ کوہاڑ کے مقام پر پیش آیا ہے۔

لیویز کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جو واقعہ کے بعد فرار ہوگئے، جبکہ لاش کو لیویز نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

علاوہ ازیں گوادر  جیونی کوسٹل ہائی وے پر پولیس کے جوان نے خودکشی کرلی، بتایا جارہاہے گبد چیک پوسٹ میں تعینات کوسٹل ہائی وے کے اہلکار پنجگور کے رہائشی حمل ولد خلیل نامی نوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، نعش کو جیونی سے گوادر ہسپتال میں قانونی کارروائی کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

ضلع نوشکی میں دو گروہوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق کلی مبارک کیشنگی میں جمعرات کے روز دو گروہوں کے درمیاں مسلح تصادم میں ایک شخص محمد خان ولد محمد گل موقع پر جاں بحق جبکہ محمد ابراہیم ولد لعل بخش سرگل ولد محمد گل اور خیر بخش ولد عبدالغنی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا، تصادم کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی نوشکی لیویز واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔



دریں اثناء  تربت کے علاقے ہیرونک کے قریب ذکری زائرین کی گاڑی الٹ گئی، 23 افراد زخمی ہوگئے ، تفصیلات کےمطابق  جمعرات کی شام کوہ مراد کی زیارت کے لیے آنے والی زائرین کی گاڑی ہیرونک کے قریب سڑک سے پسل کر  نیچے گر گئی، جس کے باعث 23 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا تعلق  گریشہ سے ہے، جو زیارت کے لیے کوہ مراد آرہے تھے۔ زخمیوں کو علاج اور طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post