پسنی میں نعش برآمد، حب میں فائرنگ، قلات میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ھلاک گوادر دیوار گرنے سے متعدد بچے زخمی



پسنی حب،  پسنی، مکران کوسٹل ہائی وے کپر کراس پر نامعلوم شخص کی نعش برآمد ، پولیس ذرائع کے مطابق منگل کی الصبح مکران کوسٹل ہائی وے پر نلینٹ اور کپر کے درمیان کپر کراس پر پاور ہاوس کے قریب نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوا، جسے تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ نعش کو  قبضے میں لے کر آر ایچ سی پسنی منتقل کر دیا  گیا ہے ۔

علاوہ ازیں  لسبیلہ ساکران کے نواحی علاقہ گوٹھ رسول بخش قلندرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 40سالہ محمد رمضان ولد کریم بخش قلندرانی نامی شخص قتل  ہوا ۔ نعش اسپتال منتقل قتل کردیا گیا ۔ وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں  آسکے ہیں تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

ادھر قلات کے مقام پر روڈ حادثہ میں نجی ٹیلی ویژن  کے بیورو کے ڈی ایس این جی ڈرائیو عبداللہ کاکڑ شال سے کراچی جاتے ہوئے  ھلاک ہوگئا ۔

 

دریں اثنا گوادر میں تیز طوفانی بارش کے سبب دیوار گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے ہیں ۔ دوسری جانب واپڈا نے شہریوں سے معذرت کی ہے کہ آج رات بارشوں کی وجہ سے بجلی بند رہے گا کیوں کہ خطرہ ہے کہ بجلی کے کھمبے بارش کی وجہ سے شارٹ ہوجاتے ہیں  اور انسانی جان کا ضائع ہوسکتاہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post