بساک کی جانب سے بلوچستان کتاب کاروان کے نام سے کتب میلہ آج تیسرے روز بھی جاری

 


کوئٹہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے مطابق بساک  کی طرف سے نئے سال کا آغاز کتاب کاروان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بلوچستان بھر میں بلوچستان کتاب کاروان کے بینر تلے بُک اسٹالز کے انعقاد کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے-

آج ان بُک اسٹالز کا تیسرا دن ملیر کاٹھور، شال ، بلیدہ ، گْوادر ، پسنی ، جیونی ، اوتھل، ڈی جی خان، ناصرآباد، خاران، جعفرآباد اور ہوشاپ سمیت دیگر علاقوں میں بُک فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے-تنظیم کا مقصد بلوچ قوم میں کتابوں کے زریعے آگاہی پھیلانا ہے تاکہ وہ سماجی برائیوں سے دور ہوکر شعور سے لیس دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post