تربت بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے ہفتے کی شام 7:30 بجے سنگانی سر سائن بورڈ کے قریب قائم پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر پانچ راکٹ فائر کیے گئے ، جس میں چوکی موجود ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
انھوں نے کہا ہے کہ حملے کے بعد شکست خوردہ و خوفزدہ فوج بلوچ سرمچاروں کے بہترین حکمت عملی سے حواس باختہ ہو کر اپنے حواس کھو بیٹھی اور عام آبادیوں پر مارٹر گولے پھینکے اور شدید فائرنگ کی،فورسز کے مارٹر کے چند گولے بنڈ بازار آپسر کے ایک گھر میں جا گرے۔
ترجمان نے بیان میںں کہاہےکہ کیچ جیسا شہر جہاں ہمہ وقت سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار ہائی الرٹ ہیں ، لیکن سرمچاروں نے بہترین حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک بہترین حملہ کیا اور خوفزدہ دشمن کے خوف میں مذید اضافہ کیا ہے۔
ہم بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچ سرمچاروں کی ریاستی تنصیبات اور ان کے منصوبوں پر گہری نظر ہے اور مستقبل میں بہترین حکمت عملی کے تحت دشمن کو مذید نقصان سے دو چار کریں گے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فوج پر حملے ایک آزاد و خود مختار بلوچستان کے حصول تک شدت سے جاری رہیں گے۔